Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کی وارننگ: غزہ میں ایندھن کی شدید قلت، انسانی خدمات معطل ہونے کا خطرہ

نیویارک  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ نے بدھ کو خبردار کیا ہے کہ محصور اور محاصرہ زدہ غزہ میں ایندھن کی ذخائر تیزی سے ختم ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں اور بنیادی انسانی خدمات مکمل طور پر رک جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ یہ سب قابض اسرائیل کی طرف سے ایندھن کی فراہمی پر سخت پابندیوں کی بدولت ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل مسلسل غزہ میں ایندھن کی مناسب مقدار میں رسائی کو روکے ہوئے ہے اور اس عمل کو انہوں نے زندگی بچانے والی خدمات کو جان بوجھ کر ناکام بنانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ غزہ کے لیے ایندھن کا مسئلہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔

ڈوجارک نے بتایا کہ ایندھن کی فراہمی بند ہونے کا یہ بحران ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، جس میں بے شمار معصوم فلسطینی شہید اور زخمی ہو رہے ہیں، جن میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو امداد کی تلاش میں یا پناہ لینے کے لیے نکلے تھے۔

اقوام متحدہ نے قابض اسرائیل سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایندھن، کھانے، گیس برائے پکانے اور رہائشی سامان کی بڑی مقدار میں بلا تاخیر داخلے کی اجازت دے۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ غزہ کی انسانی صورت حال اب انتہائی خطرناک حدوں تک پہنچ چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہریوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل، امریکہ کی مکمل حمایت کے ساتھ سات اکتوبر سنہ2023ءسے غزہ میں منظم نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ظالمانہ حملے میں اب تک 188 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں، جبکہ 11 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan