Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی قبائلی قیادت کا دوٹوک اعلان: قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے قومی مجرم ہیں

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی معزز قبائلی، قومی اور سماجی قیادت نے سخت الفاظ میں ان تمام افراد اور عناصر کو خبردار کیا ہے جو قابض اسرائیل یا اس کی سرپرستی میں سرگرم چور اور لٹیری ٹولوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انسانی امداد پر ڈاکا ڈالنے میں ملوث ہیں۔ ان عناصر کو قومی صف سے باہر اور مجرم قرار دیا گیا ہے۔

یہ دوٹوک موقف منگل کے روز غزہ شہر میں منعقدہ ایک اہم قومی مشاورتی اجلاس میں سامنے آیا، جس میں فلسطینی قبائل، خاندانوں، عمائدین اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان تمام افراد کے خلاف متحدہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا گیا جو قابض دشمن کے ساتھ مل کر قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے والے عمل میں شریک ہیں۔

جنوبی محافظات میں قبائلی امور کی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ مختار ابو سلمان المغنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی سرزمین میں جو بدنصیب طبقہ قابض اسرائیل کے منصوبوں کا آلہ کار بن رہا ہے، وہ محض چوروں اور لٹیروں کا ٹولہ ہی نہیں بلکہ قومی وحدت اور سماجی تانے بانے کو بکھیرنے والا ناسور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کا خاتمہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

ابو سلمان المغنی نے تمام قبائل معزز خاندانوں اور عمائدین سے اپیل کی کہ وہ ایک اجتماعی اور سخت موقف اپنائیں اور ان عناصر سے مکمل لا تعلقی کا اعلان کریں جو انسانی امداد پر قابض ہونے یا قابض اسرائیل کے لیے سہولت کاری جیسے قبیح عمل میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے لیے کسی بھی قبیلے یا خاندان میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے پورے فلسطینی معاشرے سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر قابض اسرائیل کے اس گھناؤنے ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں جو غزہ میں صورت حال میں انتشار پیدا کر کے عوام کو در بدر کرنا چاہتا ہے تاکہ انسانی بحران مزید سنگین ہو جائے۔

اسی اجلاس میں قبائلی و اصلاحی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر علاء الدین العکلوک نے بھی نہایت پراثر انداز میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون کرے، وہ ملت فروش ہے اور اسے قوم کے سامنے بے نقاب کرنا، اس کا سماجی و قومی بائیکاٹ کرنا ہم سب کا فرض ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ کا ہر فرد انسانی المیے کی سنگینی سے گزر رہا ہے۔

ڈاکٹر العکلوک نے فلسطینی خاندانوں، نوجوانوں اور سماجی طبقات سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ان مصیبتوں کے جال سے دور رکھیں جو قابض اسرائیل اور اس کے ایجنٹ بچھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ فلسطینی نوجوان روزی روٹی کی تلاش میں زندگی گنوا بیٹھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan