Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نصیرات میں قابض اسرائیل کی دو الگ مقامات پر بمباری، 15 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ   (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی مظلوم سرزمین ایک بار پھر قابض اسرائیل کی درندگی کا نشانہ بن گئی، جہاں بدھ کی شام وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپ نصیرات میں دو مختلف مقامات پر ہونے والی وحشیانہ بمباری میں 15 نہتے فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض اسرائیلی طیاروں نے ایک سکول کے باہر موجود عام شہریوں کے ایک ہجوم کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس وحشیانہ بمباری میں شہادت پانے والوں میں عطیہ اسماعیل کباجہ، ولید مصطفی سالم، محمود مطر (شبارہ)، جمیل عفانہ، محمد عاکف الصانع، یوسف احمد العجمی، محمود سامح الزوارعہ اور ایک کم سن فلسطینی لڑکی، رِیم مصطفی سالم شامل ہیں۔

قابض اسرائیل کی جنگی جارحیت یہیں نہیں رکی۔ اسی شام ایک اور حملے میں نصیرات میں واقع “ہسپتالِ عودہ” کے نزدیک موجود عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 6 فلسطینی شہید ہو گئے اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں خود ہسپتال کے طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں، جو انسانی خدمت کے جذبے سے معمور ہو کر اپنی قوم کے زخم سہلاتے تھے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے سکولوں، ہسپتالوں، بازاروں اور پناہ گزین مراکز جیسے مقامات کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دشمن ریاست کا مقصد واضح ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی شہریوں کو خاک و خون میں نہلا دیا جائے، تاکہ ان کے جذبۂ حریت کو کچلا جا سکے۔ مگر فلسطینی قوم ہر قطرہ خون کے ساتھ اور بھی زیادہ مضبوطی سے اپنی سرزمین، اپنے حق اور اپنی آزادی سے وابستہ ہوتی جا رہی ہے۔

قابض اسرائیل کی طرف سے یہ نسل کشی کی مہم گزشتہ 635 دنوں سے جاری ہے، جس کے دوران مسلسل بمباری، توپ خانے کے حملے اور فضائی درندگی کے ذریعے معصوم فلسطینیوں کے گھروں، خیموں اور ہسپتالوں کو ملبے میں بدلا جا رہا ہے۔ ان حملوں میں نشانہ بننے والے اکثر بچے، خواتین، بوڑھے اور بے سہارا افراد ہوتے ہیں، جو محض زندہ رہنے کی کوشش میں بھی دشمن کے نشانے پر آ جاتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan