Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی درندگی جاری، غزہ میں رہائشی مکان پر بمباری سے خواتین سمیت 6 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی درندگی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ پیر کی شام وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البلح کی الزوایدہ بستی میں ایک رہائشی مکان کو جارح قابض فوج نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 نہتے فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے الزوایدہ کے علاقے “التعابین” میں العیماوی خاندان کے تین منزلہ مکان کو براہ راست نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پورا گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا اور شہداء کے جسموں کے چیتھڑے ہر طرف بکھر گئے۔ امدادی کارکن اور جو بھی ایمبولینسیں دستیاب تھیں، موقع پر پہنچ گئیں لیکن ملبے سے نکلنے والے مناظر نہایت دل خراش تھے۔

شہید ہونے والوں میں عوض احمد العیماوی، رنا محمود الحیلہ (العیماوی)، ملک عوض احمد العیماوی، عائدہ عوض العیماوی، احمد محمد عوض العیماوی اور شہد حمادہ العیماوی شامل ہیں۔ یہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے جنہیں ایک ہی چھت تلے شہید کر دیا گیا۔

یہ وحشیانہ بمباری قابض اسرائیل کی طرف سے کل پیر کے دن کی دوسری ہولناک درندگی تھی۔ اس سے پہلے آج ہی غزہ شہر کے مغرب میں واقع شہری تفریحی مقام “الباقہ” پر ایک اور فضائی حملہ کیا گیا جہاں درجنوں عام شہری موجود تھے۔ اس حملے میں اب تک کی ابتدائی معلومات کے مطابق 33 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں معروف صحافی اسماعیل ابو حطب بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون صحافی سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیلی طیاروں نے اس شہری مقام کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، جہاں عام شہری کچھ لمحے کے سکون کے لیے جمع تھے۔ حملے کے نتیجے میں وسیع تباہی ہوئی، انسانی لاشیں ایک دوسرے پر گری پڑی تھیں، اور رقت آمیز مناظر ہر سمت دکھائی دے رہے تھے۔

قابض اسرائیل کی نسل کشی کی یہ وحشیانہ جنگ غزہ پر 633 دن سے مسلسل جاری ہے۔ ہر دن ایک نیا زخم، ایک نیا جنازہ اور ایک نیا اندوہناک منظر لے کر آتا ہے۔ محاصرے، بھوک، قحط، دوائیوں کی قلت اور امدادی سامان کی بندش نے انسانی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ درجنوں بیمار اور معصوم بچے بھوک، پیاس اور علاج نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صرف کل پیر کے دن ہی قابض اسرائیلی بمباری میں مختلف علاقوں پر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 77 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan