Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، اردن سے چالیس فلسطینی گرفتار

رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب اسرائیل کی فوج نے آج بدھ کی صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں میں درندگی اور وحشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر گرفتاریوں اور گھروں پر دھاووں کی کارروائیاں کیں۔ سلفیت، قلقیلیہ اور الخلیل کے اضلاع کو نشانہ بنایا گیا جہاں کم از کم چالیس بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب غرب اردن کا محاصرہ مسلسل چھٹے دن بھی جاری ہے، جس سے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

سلفیت میں قابض فوج نے چودہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا۔ ان کے گھروں کو تہس نہس کیا گیا۔ اشیائے ضروریہ کو تباہ کیا گیا اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب شہر کے داخلی و خارجی راستے پہلے ہی بند کیے جا چکے تھے۔ قابض اسرائیل کی مسلسل کارروائیاں، نقل و حرکت میں رکاوٹیں اور غیرقانونی صہیونی بستیوں کی توسیع فلسطینیوں کے خلاف ایک منصوبہ بند جنگ کا حصہ ہیں۔

قلقیلیہ میں چھ گھنٹے طویل چھاپوں میں دس فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ قابض فوج نے شہر کے مختلف محلوں کفر سابا، النقار، شارع جلجولیہ اور النفق میں چھاپے مارے۔ صہیونی درندوں نے شہداء کی یادگاروں کو مسمار کر دیا، گویا ان کے وجود اور قربانی کو بھی مٹا دینا چاہتے ہوں۔

مشرقی قلقیلیہ کی بلدیہ عزون پر چھاپے کے دوران صہیونی فوج نے دیواروں پر دھمکی آمیز اشتہار چسپاں کیے اور نبی الیاس، ایماتین اور کفر لاقف جیسی قریبی دیہات کے داخلی راستے بند کر دیے۔ آہنی دروازوں کی تنصیب سے شہریوں کی روزمرہ نقل و حرکت تقریباً ناممکن بنا دی گئی ہے۔

الخلیل میں سولہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سات معصوم بچے اور ایک ضعیف العمر شخص بھی شامل ہے۔ چھاپے بیت کاحل، یطا، دورا، بیت امر، العروب کیمپ اور خرسا گاؤں پر مارے گئے۔ ناقابل قبول طات یہ ہے کہ کچھ گرفتار شدگان وہ طلبہ تھے جو ثانوی امتحانات دے رہے تھے، جو اس امر کی گواہی ہے کہ صہیونی دشمن فلسطینی نوجوان نسل کو بھی اپنی جارحیت کا خاص نشانہ بنا رہا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم 978 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 7 ہزار زخمی اور 17 ہزار 500 سے زائد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ اعدادوشمار ایک زندہ قوم کے خلاف جاری ایک بےرحم اور بےشرم نسل کشی کی گواہی دے رہے ہیں، جسے دنیا تاحال نظر انداز کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan