Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر پر فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ

غزہ   (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی سرزمین پر قابض اسرائیل کے ظلم کے خلاف سینہ سپر فلسطینی مزاحمت کار مسلسل اپنے عوام اور مقدسات کا دفاع کر رہے ہیں۔ “طوفان الاقصیٰ” کے تحت قابض اسرائیل کی درندگی کا جواب دیتے ہوئےجمعرات کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم “سرايا القدس” نے جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی جمع ہونے والی فورسز کو نشانہ بنایا۔

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ”سرايا القدس” نے ایک مختصر بیان میں مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ان کے مجاہدین نے شمالی خان یونس میں واقع مسجد خضرہ کے اطراف میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو 107 ملی میٹر کے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ حملہ براہ راست اور مؤثر ثابت ہوا، جس سے دشمن کو نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ “سرايا القدس” نے شہید ابو علی مصطفی بریگیڈز کے ساتھ مل کر خان یونس کے مغربی علاقے “السطر الغربي” میں البداو سٹریٹ پر اسرائیلی فوج کی جمعیت پر 60 ملی میٹر کے مارٹر گولے داغے، جس سے دشمن کی صفوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں مسلسل قابض فوج کی نقل و حرکت کی نگرانی کر رہی ہیں اور اپنے حملوں کو نہ صرف مؤثر طریقے سے انجام دے رہی ہیں بلکہ ان کارروائیوں کی تصویری و ویڈیوز کی صورت میں دستاویزات بھی جاری کی جا رہی ہیں، جن سے قابض اسرائیلی فوج کی کمزوری اور شکستگی ظاہر ہو رہی ہے۔

مزاحمتی دھڑے قابض فوج کے خلاف بھرپور گھات لگا کر حملے کر رہے ہیں جن میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا جا رہا ہے، سینکڑوں فوجی گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ بنایا جا چکا ہے، جبکہ صہیونی بستیوں اور شہروں پر درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

غزہ کے کئی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج نے دوبارہ حملے تیز کر دیے ہیں۔ دو ماہ قبل 19 جنوری کو طے پانے والے فائر بندی معاہدے کے باوجود، قابض اسرائیل نے بارہا اس معاہدے کی خلاف ورزی کی، اور اپنے محاصرے اور جارحیت کو بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔

قابض اسرائیل کو امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، جس کے سائے تلے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ میں قتل عام جاری ہے۔ اس عرصے میں 191 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ 11 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں، اور لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے جبراً بے دخل کیے جا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan