Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی درندگی انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے: عبدالملک الحوثی

صنعاء    (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن میں انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری قتل عام کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے یہ وحشیانہ مظالم، اسرائیلی دشمن کے دل میں چھپے انتہاپسندانہ بغض، شدید نفرت اور درندگی کی کھلی عکاسی کرتے ہیں۔

اپنے ایک اہم خطاب میں عبدالملک الحوثی نے کہا کہ قابض اسرائیل اور اس کے امریکی اتحادیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا جو قتل عام ہو رہا ہے، وہ سفاکیت کی تمام حدوں کو پار کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ظالموں کا طرزعمل اس قدر غیر انسانی ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے وہ انسان ہی نہ ہوں، بلکہ درندوں اور پاگل کتوں سے بھی زیادہ وحشی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف منظم حملے کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر ان مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے، جیسے کہ سکول، خیمہ بستیاں اور وہ تمام مقامات جہاں معصوم شہری محض زندگی کی سانس لینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

عبدالملک الحوثی نے عالمی اداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ادارے خود کو بین الاقوامی انسانی تنظیمیں کہلاتے ہیں، وہ فلسطینی عوام کے لیے اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی درندگی ان اداروں کے جھوٹے دعووں اور دوغلے کردار کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہی ہے۔ یہ ادارے مظلوم اور مجبور اقوام کے لیے کسی بھی طرح سہارا نہیں بن سکے۔

انہوں نے امریکی اور صیہونی افواج کی طرف سے انسان دوست امداد کے راستوں کو ’موت کے پھندے‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل ایک مجرمانہ منصوبہ ہے، جس کے ذریعے فلسطینی عوام کو دانستہ طور پر موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ جو لوگ امدادی مراکز تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں، انہی کو براہ راست بمباری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan