Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں انتہاپسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی مکمل سکیورٹی میں صہیونی آبادکاروں کے جتھوں نے ایک بار پھر قبلۂ اول کے صحنوں پر یلغار کی۔ ان گروہوں نے مسجد کے اندر تلمودی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز گشت کیا۔

یہ خطرناک اور اشتعال انگیز اقدام ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب قابض اسرائیل مسلسل مسجد اقصیٰ کو اس کے دینی تاریخی اور قانونی تشخص سے محروم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ ان مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔

اس جارحیت کے خلاف اہلِیان القدس اور فلسطین کے اندرون علاقوں سے وسیع پیمانے پر اپیلیں کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر مسجد اقصیٰ کی جانب آئیں، وہاں قیام کریں اور نمازوں میں شرکت کر کے اپنا عملی احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

میدان عمل میں موجود فلسطینی کارکنان کا کہنا ہے کہ ان لمحوں میں مسجد اقصیٰ میں موجودگی اور رباط ایک عظیم مزاحمتی پیغام ہے جو دنیا کو یہ باور کراتا ہے کہ مسجد اقصیٰ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا مکمل بند کیا جانا، نمازیوں اور مرابطین پر حملے اور مسلسل دراندازیاں مسجد کے تاریخی اور قانونی تشخص کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ اقدامات قابض اسرائیل کی ایک نئی دینی جنگ اور مقدسات کی یہودیت کی طرف دھکیلنے والی مہم کی علامت ہیں۔

حماس نے خبردار کیا ہے کہ یہ پالیسی نہ صرف القدس بلکہ پورے خطے کے استحکام کے لیے تباہ کن نتائج پیدا کر سکتی ہے۔ مسجد اقصیٰ پر ہر حملہ پوری امت مسلمہ کی عزت پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

آخر میں حماس اور دیگر مزاحمتی قوتوں نے اہلِ قدس اور فلسطین کے اندر موجود تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں موجودگی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، اور قابض اسرائیل کی طرف سے مقدس مقام پر زبردستی تھوپے جا رہے ‘زمانی اور مکانی تقسیم’ کے منصوبے کو مسترد کر دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan