Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایندھن کی بندش سے الشفاء ہسپتال میں ڈائیلائسزا کی سہولت ختم ، مریضوں کی زندگی خطرے میں

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے منگل کے روز انتہائی دلخراش اعلان کیا ہے کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں گردوں کی صفائی کی تمام خدمات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، کیونکہ ہسپتال کا ایندھن مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ اب ہسپتال صرف محدود وقت کے لیے انتہائی نگہداشت کی سروس فراہم کر رہا ہے، جبکہ سینکڑوں مریضوں اور زخمیوں کی زندگیاں ایک ہولناک انسانی المیے کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔

وزارت صحت نے واضح الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ اگر ایندھن کی عدم دستیابی کا سلسلہ جاری رہا تو گردوں کے مریضوں، بالخصوص وہ جنہیں مسلسل اور فوری ڈائیلیسز کی ضرورت ہے، ان کی موت یقینی ہو جائے گی۔ وزارت نے اس دردناک بحران کی ذمہ داری قابض اسرائیل کی اس مجرمانہ پالیسی پر ڈالی ہے جو ہسپتالوں تک ایندھن کی فراہمی کو قطرہ قطرہ محدود کر رہی ہے، جس سے محصور غزہ کا پہلے سے تباہ حال صحت کا نظام مزید بربادی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

وزارت صحت نے ایک بار پھر بین الاقوامی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ عالمی فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر مداخلت کریں تاکہ باقی ماندہ صحت کے نظام کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ ایندھن اور طبی سامان کی باقاعدہ اور فوری فراہمی یقینی بنائی جائے، کیونکہ موجودہ حالات میں ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو حقیقی خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔

قابض اسرائیلی حکام نے غزہ کی سرحد پر امدادی سامان اور ضروری اشیاء سے لدی درجنوں ٹرکوں کو روک رکھا ہے، اور 2 مارچ سے اب تک غزہ کے تمام زمینی راستوں کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے۔ صرف چند درجن ٹرکوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے، حالانکہ غزہ کی بنیادی ضروریات کے لیے روزانہ کم از کم 500 ٹرکوں کی ضرورت ہے۔ اس ظالمانہ پالیسی کے سبب غزہ کے اسپتالوں میں موت کا راج ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹوں کے مطابق، گردوں کی ناکامی کے شکار 472 فلسطینی مریض شہید ہو چکے ہیں، جو کل 1200 مریضوں کا 41 فیصد بنتے ہیں۔ یہ تمام اموات سات اکتوبر سنہ2023ء کے بعد سے ریکارڈ کی گئی ہیں۔

گردے کے شدید مریضوں کو ہفتے میں تین بار، ہر بار چار گھنٹوں کے لیے، یعنی مجموعی طور پر بارہ گھنٹوں کی مسلسل ڈائیلیسز درکار ہوتی ہے۔ اس بروقت اور مسلسل علاج کے بغیر ان کی جان بچانا ممکن نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan