Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی بلوائیوں نے رام اللہ میں پورا گاؤں نذرآتش کردیا، تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

رام اللہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کے صہیونی آبادکاروں نے بدھ کی شام رام اللہ کے مشرق میں واقع فلسطینی قصبہ کفر مالک پر ظلم و جبر کی انتہا کرتے ہوئے وحشیانہ حملہ کیا۔ اس وحشیانہ درندگی کے نتیجے میں تین معصوم فلسطینی شہید ہو گئے اور چھ دیگر شدید زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کے آبادکاروں کے اس جارحانہ حملے میں تین فلسطینی شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ ان کے طبی عملے نے کفر مالک میں پانچ افراد کو گولیاں لگنے کے بعد طبی امداد دی، جن میں سے دو زخمی شدید حالت میں تھے اور بعد میں شہادت پا گئے۔

تقریباً سو قابض صہیونی آبادکاروں نے کفر مالک پر گھات لگا کر حملہ کیا، کئی گھروں کو آگ لگا دی اور عام شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ مقامی فلسطینیوں نے بہادری سے ان درندہ صفتوں کا مقابلہ کیا جس کے دوران متعدد زخمی ہوئے، لیکن قابض آبادکاروں نے تب بھی گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔

یہ حملہ قابض ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی اور غیر انسانی ظلم و ستم کی ایک اور کڑی ہے، جو نہ صرف فلسطینیوں کی زمین اور حقوق کو چھین رہی ہے بلکہ ان کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ بھی کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan