Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بنجمن نیتن یاھو کی بڑھکیں شکست خوردہ ذہنیت کا اظہار ہیں: عزت الرشق

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ تمام قیدیوں کو رہا کرانے اور حماس کو جھکانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

عزت الرشق نے بدھ کی صبح اپنے مختصر بیان میں کہا کہ نیتن یاھو کی یہ زہر افشانی کسی زمینی حقیقت کی ترجمان نہیں بلکہ اس کی ذہنی شکست اور مایوسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض دشمن کے عسکری قائدین خود تسلیم کر چکے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر طاقت اور درندگی کے باوجود اپنے قیدیوں کو عسکری راستے سے واپس لینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب ایک ہی راستہ باقی ہے، اور وہ ہے مزاحمت کے ساتھ ایک سنجیدہ قیدیوں کا تبادلہ معاہدہ۔ یہی راستہ ہے جو فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا سبب بن سکتا ہے۔

عزت الرشق نے مزید کہا کہ غزہ ہرگز ہرگز سر نہیں جھکائے گا۔ مزاحمت نہ صرف قائم ہے بلکہ اپنی شرائط بھی منوا چکی ہے اور آئندہ بھی اپنی شرائط خود ہی طے کرے گی۔ حماس، فلسطینی عوام اور غزہ کا مستقبل دشمن کے رحم و کرم پر نہیں، بلکہ میدان جنگ میں ثابت قدمی اور مزاحمت کی کامیابی سے جڑا ہے۔

دوسری جانب بنجمن نیتن یاھو نے واشنگٹن سے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ “غزہ کا مستقبل مختلف ہونا چاہیے اور ہم اس وقت تک جنگ جاری رکھیں گے جب تک تمام اسرائیلی قیدی آزاد اور حماس مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے”۔ اس نے دعویٰ کیا کہ حماس کا وجود قابض اسرائیل کے لیے خطرہ ہے اور جنگ کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب یہ خطرہ ختم ہو جائے۔

مگر زمینی حقائق اور میدان جنگ کا فیصلہ کچھ اور ہی کہہ رہا ہے۔ غزہ کی مزاحمت آج بھی مسلسل میدان میں ڈٹی ہوئی ہے۔ سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے اب تک، قابض اسرائیل کے ہاتھوں جاری نسل کشی میں 1 لاکھ 94 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں اکثریت معصوم بچوں، بے گناہ خواتین اور عام شہریوں کی ہے۔ مگر ظلم کے اس طوفان میں بھی فلسطینیوں کا حوصلہ نہ ٹوٹا ہے نہ جھکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan