Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی پر خاموشی توڑنا ہو گی, برازیلی صدر کی عالمی برادری سے اپیل

غزہ   (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) برازیل کے صدر لوئیس ایناسیو لولا دا سلوا نے غزہ میں قابض اسرائیل کے ہاتھوں جاری نسل کشی کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا اب اس پر خاموش نہ رہے اور کھل کر ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔

ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ برِکس سربراہی اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے صدر لولا دا سلوا نے کہاکہ”ہم مزید اس نسل کشی کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو قابض اسرائیل غزہ میں انجام دے رہا ہے۔ معصوم شہریوں کا قتل عام اور بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا انسانیت کے خلاف کھلی درندگی ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض ایک تنازع نہیں بلکہ ایک مکمل تباہی ہے، جس پر خاموشی خود انسانیت سے غداری کے مترادف ہے۔

صدر برازیل کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور باشعور اقوام غزہ میں قابض اسرائیل کی بمباری، محاصرے اور انسان سوز مظالم کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہی ہیں۔ ہزاروں فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، اور انسانی حقوق کے اداروں نے غیر معمولی تباہی اور انسانی المیے سے خبردار کیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے امریکہ کی مکمل پشت پناہی کے ساتھ سات اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ پر جو جنگ مسلط کر رکھی ہے، اس میں اب تک 1 لاکھ 93 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ 11 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan