Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں دو مزاحمتی حملے، تین صہیونی فوجی جھنم واصل، 7 شدید زخمی

غزہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز غزہ میں قابض صہیونی فوج دو الگ الگ فلسطینی مزاحمتی حملوں کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں تین قابض فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے، جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔

قابض اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے پہلے ایک فوجی یونٹ پر گھات لگا کر حملہ کیا اور جب قابض اسرائیلی فوج کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی، تو اسے بھی ایک اور حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ ان گھاتوں میں کئی فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو قابض اسرائیل کے شہر تل ابیب کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان واقعات کو قابض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے “سکیورٹی لحاظ سے نہایت سنگین” قرار دیا ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب القسام بریگیڈز، جو اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا عسکری بازو ہے، نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں جاری “حجارۃ داوود” آپریشن کی تصاویر جاری کیں، جن میں قابض اسرائیلی فوج کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ان تصاویر میں 16 جون کو عبسان کبریٰ کے السناطی علاقے میں انجام دی گئی ایک کارروائی بھی شامل ہے، جس میں قابض اسرائیل کے انجینیئرنگ یونٹ کا ایک سارجنٹ ہلاک ہوا۔ یہ کارروائی القسام بریگیڈز نے اسلامی جہاد کی عسکری شاخ سرايا القدس کے ساتھ مل کر کی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک فلسطینی نشانہ باز نے “الغول” رائفل کی خاص گولی استعمال کرتے ہوئے تین صہیونی فوجیوں کے گروہ میں سے ایک کو براہ راست نشانہ بنایا۔ یہ نشانہ بازی فلسطینی مزاحمت کاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی ایک جھلک ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تصاویر میں 15 جون کو عبسان کبریٰ کے القدیحات علاقے میں ایک ایسے عمارت پر حملے کو بھی دکھایا گیا ہے، جس میں قابض اسرائیل کے 11 فوجی مورچہ زن تھے۔ مجاہدین نے یہاں پر “ٹی بی جی” راکٹ اور اینٹی پرسنل بارودی مواد استعمال کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوجیوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

قابض اسرائیل، امریکہ کی کھلی سرپرستی میں، 7 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی بدترین مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک 187 ہزار سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan