Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

“ابو مرزوق” سے منسوب بیانات غلط اور سیاق و سباق سے ہٹ پیش کیے گیے ہیں:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ جماعت کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق سے منسوب میڈیا کے بیانات غلط ہیں اور انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

حماس نے پیر کی شام جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ کو ابو مرزوق کا انٹرویو کئی دن پہلے لیا گیا تھا۔ امریکی اخبار نے جو بیانات شائع کیے گئے تھے وہ ان کے جوابات کے مکمل مواد کی عکاسی نہیں کرتے تھے۔ انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر اور توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ “ڈاکٹر ابو مرزوق نے اس بات پر زور دیا تھا سات اکتوبر کا مبارک آپریشن ہمارے لوگوں کے مزاحمت کے حق اور محاصرے، قبضے اور آبادکاری کو مسترد کرنے کا اظہار ہے”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تحریک کی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ مجرمانہ قبضہ غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف ہونے والے جنگی جرائم اور نسل کشی کا سبب ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور پوری دنیا کے لیے تشویش ناک ہے۔

حماس کے بیان کے مطابق ابو مرزوق نے ” جماعت پختہ اور اصولی عزم حق کی توثیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ہماری تمام سرزمین سے قبضہ ختم نہیں ہو جاتا اور آزادی اور حق واپسی تک مسلح مزاحمت جاری رہے گی”۔

حماس نے کہا کہ ابو مرزوق نے نیویارک ٹائمز کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران وضاحت کی کہ “مزاحمت کا ہتھیار ہماری قوم کا ہے۔ اس کا مقصد ہماری قوم اور ہمارے مقدس مقامات کی حفاظت کرنا ہے۔جب تک ہماری سرزمین پر کوئی قبضہ ہے اسے چھوڑنا یا ترک کرنا جائز نہیں ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan