کل بدھ کی شام فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی فورسز نے سینیر سیاسی اور سماجی کارکن خالد براہمہ کو اریحا شہرمیں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔ خالد براہمہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےپارلیمانی امیدوار بھی ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے حماس کے’پارلیمانی بلاک’ القدس موعدنا‘ کےامیدوار خالد براہمہ کو اریحا شہر سے گرفتار کیا۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ انہیں ماضی میں کئی بار ظالمانہ طریقے سےگرفتار کرکے عباس ملیشیا کی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
سیاسی اور سماجی کارکن خالد براہمہ کو عباس میلشیا نے گذشتہ جنوری میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ایک بچی کےباپ بنے تھے۔
سنہ 2021ء میں فلسطینی اتھارٹی نے پارلیمانی الیکشن کا اعلان کیا تو حماس نے خالد براہمہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ اس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی پولیس انہیں کئی بار گرفتار کرکے جیلوں میں اذیتوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔