( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ممتازعالم دین مذہبی رہنما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کی فتح اور نصرت کی علامت ہے۔ اس سے دست برداری خود کشی کے مترادف ہے۔
الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ القدس اور الاقصیٰ ملت کی راہ میں ثابت قدم ہیں اور جو اس کے اصولوں کو ترک کرے گا وہ خودکشی کے پروانے کو قبول کرے گا اور ہماری قوم خودکشی کو قبول نہیں کرے گی اور ہم ان کے ساتھ رہیں گے۔ ہمارے اصول، جن میں سرفہرست یروشلم اور الاقصیٰ ہیں انہیں ترک نہیں کریں گے۔
انہوں نے یہ بات بین الاقوامی ہفتہ القدس کی سرگرمیوں کےموقعے پر القدس میں ایک سیمینار سے خطاب میں کہی۔
صلاح نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ القدس کا مسئلہ ایک فاتح مسئلہ ہے، اور اسی وجہ سے ہم اس مقصد کے ساتھ ہیں اور اسی وجہ سے ہم فاتح ہیں۔
صلاح نے زور دے کر کہا کہ القدس اور الاقصیٰ ہمارے اسلامی اور عرب فلسطینی اصولوں کا تاج ہیں اور ہر وہ قوم جو اپنا احترام کرتی ہے وہ اپنے اصولوں پر کاربند رہتی ہے۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ مسجد اقصیٰ اور حرمین شریفین گہرا تعلق ہے۔ مسلمان اپنے ان تین مقدس مقامات پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔