Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

آباد کاروں کے ہاتھوں مساجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عوریف میں انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کےہاتھوں مساجد کی بے حرمتی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئےان واقعات کو اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں ہونے والے گھناؤنے جرم قرار دیا۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبردار کیاگیا ہے کہ مساجد کی بے حرمتی اور قرآن پاک کی توہین غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی مذہبی جنگ ہے اور اس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری صہیونی ریاست پر عاید ہوگی۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ قابض فوج اور صیہونی حکومت کی حمایت یافتہ آبادکاروں کا وحشیانہ رویہ ہماری قوم کے جذبات کو مشتعل کرنے اور اس کے مقدسات کی غیرمسبوق توہین ہے۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے میں آباد کار جتھوں کا مساجد کی بے حرمتی اور قرآن کو نذر آتش کرنا قابل مذمت نسل پرستانہ رویہ ہے۔ اس کےخلاف پوری فلسطینی قوم اور تمام اداروں کو متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست اور اس کے آباد کاروں فلسطینی مساجد  اور مقدسات پرمسلط کی گئی مذہبی جنگ کے اثرات کی تمام ذمہ دار صہیونی حکومت پر عاید ہوتی ہے۔

گذشتہ بدھ کی سہ پہر سیکڑوں آباد کاروں نے ترمسعیا گاؤں پر حملہ کیا اور براہ راست گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید  اورمتعدد افراد زخمی ہوگئےتھے۔ یہودی بلوائیوں کے جلاؤ گھیراؤ میں درجنوں گھروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ آباد کاروں نے ترمسعیا قصبے میں ایک مسجد پر حملہ کیا، کتوں سے اس کی بے حرمتی کی۔ پھر اس کی کھڑکیاں توڑ دیں اور قرآن پاک کے نسخے چاق کیے گئے۔

اس کے علاوہ متعدد آباد کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے ضلع نابلس کے گاؤں عوریف کے خلاف جارحیت کے دوران ایک اسکول کو جلا دیا اور قرآن کے نسخے پھاڑے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan