Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی سڑکیں بربادی کا شکار، لاکھوں فلسطینیوں کی زندگی متاثر ہوچکیں:بلدیہ غزہ

غزہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ بلدیہ نے واضح کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی سنہ2023ء سے جاری درندگی اور نسل کشی کی جنگ کی وجہ سے غزہ کی سڑکوں اور گلیوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ تقریباً بیس ماہ سے جاری اس وحشیانہ جارحیت نے شہر کی بنیادی رابطہ کاری کو تباہ کر دیا ہے۔

بلدیہ کے ایک بیان کے مطابق غزہ شہر میں سڑکوں کا جال تقریباً 900 کلومیٹر طویل ہے جو 3659 سڑکوں پر مشتمل ہے، جن میں مرکزی سڑکیں، فرعی راستے اور گزرگاہیں شامل ہیں۔ یہ تمام راستے ایک ملین سے زائد شہریوں اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے افراد کی زندگیوں کا اہم حصہ ہیں، جبکہ روزانہ تقریبا 50 ہزار گاڑیاں ان سڑکوں پر سفر کرتی ہیں۔

بلدیہ نے بتایا کہ اس وسیع سڑک نیٹ ورک کا 42 فیصد مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، جب کہ 14 فیصد کو جزوی نقصان پہنچا ہے، اور 38 فیصد کو ہلکا نقصان ہوا ہے۔ اس تباہی کی شدت کی وجہ سے کئی اہم سڑکیں بند ہو چکی ہیں، جس سے شہریوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے۔

یہ بربادی شہریوں کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر رہی ہے، اور بلدیہ نے زور دیا ہے کہ سال کے دوران فوری طور پر اس تباہ شدہ نیٹ ورک کی مرمت اور دوبارہ کھولنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری اور گاڑیاں بلا تعطل مختلف علاقوں تک پہنچ سکیں۔

بلدیہ نے عالمی اداروں اور امدادی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے اس انتہائی ضروری مسئلے کے حل کے لیے فوری مالی اور تکنیکی مدد فراہم کریں، تاکہ لاکھوں فلسطینیوں کی بنیادی سہولیات بحال ہو سکیں اور ان کی زندگیوں میں آسانی آئے۔

قابض اسرائیل کی اس درندہ صفت جارحیت نے غزہ کی بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے، جو فلسطینیوں کی جان و مال کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے اور ان کی زندگیوں کو مزید تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan