Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ دم توڑ رہا ہے، فوری جنگ بندی ناگزیر ہے: فلپ لازارینی

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاحی ایجنسی “انروا” کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے خبردار کیا ہے کہ “غزہ دم توڑ رہا ہے اور اب مزید تاخیر کیے بغیر فوری جنگ بندی ضروری ہو چکی ہے۔

لازارینی نے پیر کے روز اپنے پیغام میں بتایا کہ غزہ میں انسانی المیہ انتہائی خوفناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔ ان کے بقول اب تک 1500 سے زائد طبی عملے کے افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 600 سے زائد ایسے فلسطینی بھی شہید ہو گئے جو شدید بھوک سے نڈھال ہو کر محض ایک نوالے کی تلاش میں امدادی مراکز کا رخ کرتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “یہ ایک ایسا سفاک انتخاب ہے جو دو میں سے کسی ایک موت کو چننے پر مجبور کرتا ہے۔”

انروا نے ایک بار پھر عالمی برادری سے پکار کر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوراً جنگ بندی کی جائے۔ قابض اسرائیل کی طرف سے سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے شروع کی گئی درندگی نے اب تک نسل کشی کی ہولناک شکل اختیار کر لی ہے۔

انروا نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک سلسلہ وار پیغامات میں کہا ہے کہ غزہ پر قابض اسرائیلی محاصرہ ہٹایا جائے، کیونکہ یہی محاصرہ امداد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

پیغامات میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی عوام ایک مکمل انسانی تباہی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “غزہ کے عوام کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے، ان کے لیے خوراک ختم ہو رہی ہے، ادویات ختم ہو رہی ہیں اور محفوظ مقامات مکمل ختم ہو چکے ہیں”۔

انروا نے مزید بتایا کہ ہزاروں امدادی سامان سے لدی گاڑیاں غزہ کی سرحد پر کھڑی ہیں اور ان میں اتنی خوراک موجود ہے جو پورے غزہ کے عوام کی ضروریات پوری کر سکتا ہے، لیکن قابض اسرائیل اس میں رکاوٹ ڈالے ہوئے ہے۔

قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ پر جو نسل کشی مسلط کر رکھی ہے اس میں قتل عام، بھوک، عمارتوں کی تباہی اور جبری بے دخلی جیسے جرائم شامل ہیں۔ ان تمام مظالم کو دنیا بھر کی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود جاری رکھا جا رہا ہے۔

یہ صہیونی نسل کشی، امریکہ کی کھلی پشت پناہی سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ دس ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ قحط نے درجنوں بچوں سمیت بےشمار جانیں نگل لی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan