Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی جنوبی لبنان اور وادی بقاع پر شدید بمباری

بیروت  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شب ایک بار پھر اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی لبنان اور وادی بقاع میں متعدد علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے۔ یہ حملے نہ صرف لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں ایک نئے اور خطرناک تصادم کا پیش خیمہ بھی بن سکتے ہیں۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی جنگی اور ڈرون طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں اقلیم التفاح کا علاقہ بصلیّا اور کفورملکی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بیساریہ گاؤں کے وادی تبنا پر بھی شدید بمباری کی گئی، جبکہ صور شہر اور جنوبی ساحلی علاقوں کی فضاؤں میں طیاروں کی گھن گرج جاری رہی۔

وادی بقاع میں بھی قابض اسرائیلی طیاروں نے وحشیانہ حملے کیے، جن میں فلاوی اور بودای کے پہاڑی علاقے خاص طور پر نشانے پر رہے۔ اسی طرح دیر قانون النہر اور راس العین کے علاقوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وادی بقاع کی مشرقی اور مغربی پہاڑی سلسلوں پر قابض اسرائیلی ڈرون طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں، جو شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

تاحال انسانی یا مادی نقصان کی حتمی تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں، تاہم علاقے کے مکینوں نے بتایا کہ بمباری اس قدر شدید تھی کہ گھروں کی کھڑکیاں لرز اٹھیں اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے۔

قابض اسرائیل کی یہ فضائی جارحیت ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب وہ غزہ میں بھی نسل کشی کی بدترین جنگ میں مصروف ہے، اور مغربی کنارے میں بھی خونریزی اور گرفتاریوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ جنوبی لبنان پر حملے اس بات کا اشارہ ہیں کہ صیہونی ریاست پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے پر تُلی ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan