غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں جاری جھڑپوں کے دوران قابض اسرائیل کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
اسرائیلی میڈیا نے ایک ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز ایک اسرائیلی فوجی کی لاش ہسپتال لائی گئی، جس کی موت فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے نصب کیے گئے دھماکہ خیز آلے کے نتیجے میں ہوئی۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں غزہ میں قابض اسرائیل کی جارحیت کے خلاف “طوفان الاقصیٰ” کے تحت اپنے دفاع کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ میں ایک منظم گھات لگا کر اسرائیلی فوجی دستے کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد فوجی ہلاک ہوئے۔
قابض اسرائیلی افواج کو امریکی سرپرستی میں 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں بے مثال نسل کشی کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 1 لاکھ 84 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، جب کہ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتا اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔