Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں زندگی کی آخری سانسیں بند ہونے کے قریب ہیں: اقوام متحدہ کا انتباہ

نیویارک   (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی زندگی کو باقی رکھنے والی آخری سانسیں ختم ہونے کے دہانے پر ہیں، کیونکہ قابض اسرائیل نے محصور غزہ کی پٹی کے تمام گذرگاہیں بند کر دی ہیں۔ انہوں نے اس بگڑتی ہوئی انسانی المیے پر شدید صدمے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے جاری کردہ سرکاری بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ غزہ میں جاری انسانی بحران کی شدت سے دہشت زدہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں قابض اسرائیلی فوج کی اندھی بمباری نے ان پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا جو بے بسی سے کھانے کی تلاش میں نکلے تھے، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے نہتے شہریوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ صرف ایک دن میں قابض اسرائیل کے جبری انخلاء کے احکامات کے باعث مزید تیس ہزار فلسطینیوں کو دوبارہ نقل مکانی پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

گوتریس نے کہا کہ غزہ میں محفوظ پناہ گاہیں مفقود ہو چکی ہیں، جب کہ رہائش، خوراک، دوا اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کی شدید قلت نے صورتحال کو ایک مکمل انسانی تباہی میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق شہریوں کا تحفظ اور ان کی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا لازم ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سترہ ہفتوں سے غزہ میں ایندھن کی ایک بوند بھی داخل نہیں ہونے دی گئی اور یہ صورتحال اس آخری امید کو بھی ختم کر رہی ہے جو وہاں کے مظلوم انسانوں کو زندگی کی طرف کھینچ رہی تھی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر ایندھن مہیا نہ کیا گیا تو بچوں کے انکیوبیٹر بند ہو جائیں گے، ایمبولینس گاڑیاں زخمیوں اور مریضوں تک نہیں پہنچ سکیں گی اور پینے کا پانی تک آلودہ رہ جائے گا۔

انتونیو گوتریس نے اپنی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کو فوری، مکمل، محفوظ اور مسلسل انسانی رسائی دی جائے تاکہ انہیں وہ امداد دی جا سکے جس سے وہ طویل عرصے سے محروم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے پاس ایک مکمل منصوبہ موجود ہے جس کے تحت انسانی بنیادوں پر وسیع پیمانے پر امداد پہنچائی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹا دی جائیں۔

سیکریٹری جنرل نے تمام فریقین سے بین الاقوامی قانون کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری اور مستقل فائر بندی کی اپیل بھی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan