Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام بریگیڈز کے شمالی اور جنوبی غزہ میں قابض اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر مہلک حملے

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز اعلان کیا کہ اس کے مجاھدین نے غزہ کے شمال و جنوب میں قابض اسرائیل کے فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز نے اپنی ٹیلگرام پوسٹ میں کہاکہ “ہم نے جنوب میں موراگ محور میں محيط ملز کے ارد گرد قابض دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کے اجتماع پر بھاری گولہ بارود کے ہتھیاروں سے بمباری کی”۔

انہوں نے مزید کہاکہ “گذشتہ پیر کی صبح ہمارے مجاہدین نے ایک مقام پر حملہ کیا جہاں دشمن کے فوجی اور گاڑیاں محفوظ تھے۔ ایک مجاہد نے ‘میرکاوہ’ ٹینک پر چڑھ کر فدائیانہ بم ‘برق’ ٹینک کے کمانڈر کے کیبن میں پھینکا، جس کے نتیجے میں ٹینک کے عملے کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ یہ کارروائی العمری کے علاقے میں وسط شہر جبالیا شمالی غزہ میں کی گئی اور ہمارے مجاہدین نے ایوی ایشن کے ایمرجنسی ہیلکاپٹرز کو متاثرین کو نکالنے کے لیے اترتے ہوئے بھی دیکھا”۔

القسام بریگیڈز اور مزاحمتی گروہ قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں اور داخل ہونے والے فوجیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو ‘طوفان الاقصی’ کے معرکے کا حصہ ہیں، اور وہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری قابض اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan