Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کا قابض اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات روکنے کا مطالبہ

مغربی کنارہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے آج بدھ کے روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ چھاپے اور گرفتاریوں کی کارروائیاں کیں جبکہ بیت لحم کے جنوب میں واقع بلدہ الخضر میں دو گھروں کو مسمار کر دیا۔

مغربی بیت لحم کے علاقے بیت جالا سے قابض اسرائیلی فوج نے ایک شہری کو حراست میں لے لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے شہری روکی جبرا صلاح کو اس کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کیا اور مکان کی تلاشی لی۔

ادھر جنین کے جنوب میں واقع بلدہ قباطیہ میں فجر کے وقت چھ فلسطینیوں کو گھروں پر دھاوا بول کر حراست میں لیا گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے محمود طزازعہ، ہمام السخن، معتز زکارنہ، مجد زکارنہ، احمد حنایشہ اور زید حنایشہ کو ان کے گھروں پر حملہ کر کے گرفتار کیا۔

قابض فوج فجر کے وقت بھاری تعداد میں فوجی گاڑیوں کے ساتھ قباطیہ میں گھس آئی اور القدس چوک، الحسبہ اور مسجد عمر کے آس پاس کئی گھروں پر دھاوا بولا۔ گھروں کے مکینوں کو روک کر ان سے موقع پر ہی تفتیش کی گئی اور قابض فوج نے گلیوں میں اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔

ادھر شہر اریحا میں قابض اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران دو فلسطینی نوجوان قابض فوج کی گولیوں سے زخمی ہو گئے۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو پاؤں میں گولیاں لگیں اور ان کی حالت درمیانی ہے۔

اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے آج بدھ کو بیت لحم کے جنوب میں بلدہ الخضر پر دھاوا بول کر دو مکانات مسمار کر دیے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے “ارض الدیر” کے علاقے کو گھیرے میں لے کر بند کر دیا اور وہاں دو منزلہ گھروں کو بلڈوز کر دیا جو محمد عدنان ابو عموص اور حسن یوسف صلاح کی ملکیت تھے۔

قابض فوج نے گھر مسمار کرنے کے عمل کے دوران شہریوں کو قریب آنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور صوتی بم برسائے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan