Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قابض اسرائیلی قحط میں ایک اور فلسطینی شہید

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  غزہ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی بھوک اور قحط کی مہم کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہری نے دم توڑ دیا، جس کے بعد غذائی قلت اور قحط سے شہادت پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 460 ہو گئی ہے، جن میں 154 معصوم بچے شامل ہیں۔

وزارتِ صحت نے مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول اپنے بیان میں بتایا کہ جب سے غزہ میں قحط کے خطرناک مرحلے (IPC) کی باضابطہ درجہ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے بعد سے اب تک 182 نئی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں 39 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام شہادتیں اس وقت ہو رہی ہیں جب غزہ میں انسانی اور طبی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ بدترین ہو رہے ہیں۔

دو سال سے جاری قابض اسرائیل کی جارحیت نے غزہ کو مکمل انسانی المیے میں دھکیل دیا ہے۔ نظامِ صحت تقریباً زمین بوس ہو چکا ہے، خوراک، صاف پانی اور ادویات ناپید ہیں، ہسپتال مفلوج ہیں اور مریضوں کو بچانے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ خاص طور پر وہ بچے جو شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، ہسپتالوں کی راہداریوں میں دم توڑ رہے ہیں کیونکہ نہ دوا ہے نہ خوراک۔

عالمی ادارہ برائے خوراکی سلامتی (IPC) نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ شمالی غزہ کے وسیع علاقوں میں مکمل قحط کی حالت پیدا ہو چکی ہے، جو غذائی عدم تحفظ کی آخری اور سب سے خطرناک سطح ہے۔

غزہ کے دو ملین سے زائد فلسطینی شہری اس وقت تباہ کن حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ قابض اسرائیل کے محاصرے اور امدادی قافلوں پر حملوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملنے والی امداد کو تقریباً ناممکن بنا دیا ہے۔ نتیجتاً قحط، وبائی امراض اور غذائی قلت نے غزہ کے گھر گھر کو موت کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور محفوظ راستے سے انسانی امداد غزہ میں داخل نہ کی گئی تو اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، خاص طور پر بچوں میں جو بھوک اور بیماری کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan