Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی آبادکاری پر پابندی کے باوجود سیکڑوں رہائشی یونتٹس تعمیر

palestine_foundation_pakistan_settlement13

اسرائیل میں کام کرنے والی تنظیم ’’پیس ناؤ‘‘ نے مقبوضہ بیت المقدس کو نکال کر بقیہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق یہودی آبادکاری پر پابندی کے اعلان کے باوجود نیتن یاھو کی حکومت نے علاقے میں سیکڑوں نئے رہائشی یونٹس تعمیر کیے ہیں۔ تعمیرات پر پابندی کی مدت آنے والے ستمبر میں ختم ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعمیرات پر پابندی کے اعلان کے دن سے مغربی کنارے میں اب تک 603 رہائشی یونٹس تعمیر کیے گئے ہیں جن میں سے 492 تعمیرات پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کر کے بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں بیسیوں گھر پلاننگ اینڈ بلڈنگ لا کی خلاف ورزی کر کے تعمیر کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نئے رہائشی یونٹس کی اکثریت غاصب یہودیوں کی بستیوں میں تعمیر کی گئی ہے۔ ’’مودیعین عیلیت‘‘ کی یہودی بستی میں 180، ’’جبعات زئب‘‘ میں 40، ’’متسبیہ یریحو‘‘ میں 24، ’’اریل‘‘ میں 22، ’’معالیہ ادومیم‘‘ میں 21، ’’کفار عتسیون‘‘ میں 20، ’’کفار ادومیم‘‘ میں 18، ’’ایتمر‘‘ میں 12، ’’علی‘‘ میں 11، ’’اورنیت‘‘ میں 09، ’’تسوفین‘‘ میں 09، ’’بیتار عیلیت‘‘ میں 07، ’’الکنہ‘‘ میں 06، ’’ودوئل‘‘ میں 06، ’’الیزر‘‘ میں 05 اور ’’یکیر‘‘ میں بھی 05 رہائشی یونٹس غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan