Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

واشنگٹن: کانگریس رکن کا انکشاف، ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے

واشنگٹن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی میں خصوصی سماعت کے دوران پینٹاگون کے سی ایف او جے ہرسٹ پر سوالات کی بھرمار کردی تاہم ایران جنگ میں امریکا کو نقصان کا پوچھا تو جے ہرسٹ نے متعدد سوالات کے جوابات نہیں دیے۔

کانگریس مین ایڈورڈ کیس نے لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق جس دی وارزون ویب سائٹ کا حوالہ دیا، اس امریکی ویب سائٹ دی وار زون کی رپورٹ کے مطابق 39 روز تک جاری ایران کیخلاف جنگ میں امریکی فضائیہ نے 13 ہزار پروازیں کیں تاہم اس دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے اور مزید 10 طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق24 یوایس اے ایف ایم کیو نائن ریئپرUSAF MQ-9 Reaper ڈرونز تباہ ہوئے۔ 5 لڑاکا طیارے فضا میں تباہ ہوئے، 4 ایف 15 ای اسٹرائیک ایگلز اور ایک اے 10 وارتھوگ A-10 Warthog بھی تباہ ہوا۔

ویب سائٹ کے مطابق ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف تھرٹی فائیو اے طیارہ بھی نشانہ بنا جو کہ ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ کی تباہی کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا مگر اسکا پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ 3 ایف 15 ای F-15Es طیارے کویت کی فضائی حدود میں تباہ ہوئے۔قیمتی ای تھری جی سینتری E-3G Sentry بھی تباہ ہوا جو کہ امریکا کا بڑا نقصان تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan