Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

حزب اللہ کی ڈرون حکمت عملی سے اسرائیلی دفاعی ادارے پریشان

تل ابیب – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اب تک حزب اللہ لبنان کے ان ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی مؤثر آپریشنل حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے جو روایتی مواصلاتی نظام کے بجائے آپٹیکل فائبر (بصری ریشوں) پر انحصار کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی میں یہ تبدیلی ان ڈرونز کو الیکٹرانک مداخلت، سگنل جام کرنے کے آلات اور معمول کے رصد گاہی نظام سے محفوظ بنا دیتی ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس قسم کے ڈرونز قابض فوج کے نگرانی اور روک تھام کے تمام تر دفاعی نظاموں کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک صرف چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اخبار نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے قابض فوج کی اس کمزوری کو بخوبی بھانپ لیا ہے اور ان ڈرونز کا استعمال نہ صرف جنوبی لبنان میں موجود قابض افواج کے خلاف بڑھا دیا ہے بلکہ مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اخبار نے اسرائیلی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے اندرونی اندازوں کے حوالے سے بتایا کہ آپٹیکل فائبر ڈرونز ایک ہی وقت میں سادہ ترین اور پیچیدہ ترین خطرات میں سے ایک ہیں۔ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس وقت دنیا میں اس خطرے کا کوئی مکمل اور ثابت شدہ حل موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ یہ ڈرونز دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں سے اور بعض اوقات جنوبی لبنان میں قابض فوج کے زیر قبضہ علاقوں سے بھی لانچ کرتی ہے جسے قابض اسرائیل نے یلو لائن کا نام دے رکھا ہے۔

اخبار نے اشارہ کیا کہ موجودہ محاذ آرائی قریب سے براہ راست تصادم کے بجائے بنیادی طور پر فضائی کارروائیوں پر منحصر ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں درجنوں مقامات پر چھوٹی چھوٹی اکائیوں (سیلز) کی صورت میں اپنی افواج کو دوبارہ تعینات کیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ یہ سیلز قابض افواج کو نشانہ بناتے ہیں اور بسا اوقات ان علاقوں سے بھی ڈرونز لانچ کرتے ہیں جہاں خود اسرائیلی فوج موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے قابض فوج کے لیے ان کا پتہ لگانا یا انہیں فوری طور پر ناکام بنانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

اس خطرے سے نمٹنے کی ناکام کوششوں کے حوالے سے اخبار نے انکشاف کیا کہ کسی مؤثر تکنیکی حل کی عدم موجودگی میں قابض اسرائیلی فوج اپنے ٹھکانوں اور فوجی گاڑیوں پر پردہ پوشی کے جال (کیموفلاج نیٹ) استعمال کر رہی ہے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے مختلف جنگی محاذوں پر استعمال کے لیے دھماکہ خیز خودکش ڈرونز تیار کرنے کے لیے ایک فیکٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریڈیو نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ آنے والے جون کے مہینے سے شروع ہو جائے گا جس کے لیے حریدی فوجیوں کو فیکٹری میں کام پر لگایا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد ماہانہ ہزاروں ڈرونز تیار کرنا ہے جو اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ قابض اسرائیل اس بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد اب بغیر پائلٹ کے فضائی جنگ پر انحصار بڑھانے کی طرف مائل ہو رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan