Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

ترک صدر کی خلیل الحیہ سے تعزیت، بیٹے کی شہادت پر افسوس

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ خلیل الحیہ کو ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے فون کیا اور ان کے چوتھے صاحبزادے عزام خلیل الحیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ ٹیلیفونک رابطہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی حماس کے رہنما سے ملاقات کے دوران ہوا۔

صدر طیب ایردوآن نے خلیل الحیہ، ان کے اہل خانہ اور تمام فلسطینی عوام کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسی تناظر میں وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوحہ میں خلیل الحیہ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور بیٹے کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی بے مثال ثابت قدمی، عظیم قربانیوں اور بے نظیر صبر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب خلیل الحیہ نے صدر طیب ایردوآن کے فون اور وزیر خارجہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی دشمن ہمارے عوام کے خلاف جو مظالم ڈھاہ رہا ہے اس سے ہمارے حقوق اور قومی اصولوں سے وابستگی کے جذبے میں مزید طاقت اور اصرار پیدا ہوتا ہے۔

خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا بھی فلسطینی عوام کے ان دسیوں ہزار شہداء میں شامل ہو گیا ہے جو قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کی سفاکیت اور فلسطینی عوام کے روزانہ کے قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan