Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

شمالی محاذ پر کشیدگی، حزب اللہ نے اسرائیلی پوزیشنز کو نشانہ بنایا

بیت جبیل – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) حزب اللہ نے پہر اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج کے اڈوں، گاڑیوں اور اہلکاروں کے اجتماعات پر راکٹوں اور توپ خانے سے حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس نے “شراگا” بیس کو نشانہ بنایا، جہاں گولانی بریگیڈ کی کمان کا انتظامی ہیڈ کوارٹر اور “ایگوز” فورس کی پوزیشن واقع ہے۔ نہاریہ بستی کے جنوب میں واقع اس فوجی اڈے پر مخصوص نوعیت کے راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے قابض اسرائیلی فوج کی ان گاڑیوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی جو رشاف نامی بستی سے حداثا کے مضافات کی طرف پیش قدمی کر رہی تھیں، جس کے نتیجے میں دشمن کی گاڑیاں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئیں۔

حزب اللہ نے یہ بھی بتایا کہ اس نے بنت جبیل شہر کے قبرستان کے اطراف میں موجود قابض فوج کے اہلکاروں اور گاڑیوں کے ایک بڑے اجتماع کو بھی راکٹوں اور توپ خانے کی زد میں لیا۔

اس سے قبل لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے راس الناقورہ کی طرف روانہ کیے گئے ایک بارود بردار ڈرون کے گرنے سے دو اسرائیلی آباد کار زخمی ہو گئے تھے۔

قابض اسرائیلی فوج لبنان کے اندر مختلف مقامات پر بمباری اور جنوبی علاقوں کے درجنوں دیہاتوں میں مکانات کو بڑے پیمانے پر دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، حالانکہ 17 اپریل سنہ 2026ء سے 17 مئی سنہ 2026ء تک کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan