Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل سے مذاکرات صہیونی جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہیں:ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister40

فلسطینی شہرغزہ میں حماس کی آئینی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے عرب لیگ کی فالواپ کمیٹی کے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت شروع کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے. اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہےکہ صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات اسرائیل ہی کی خواہش پر ہو رہے ہیں. اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم کے لیے کوئی آڑ تلاش کرنا چاہتا ہے. فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات اس کے لیے بہترین آڑ ثابت ہو رہے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روزغزہ میں حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ عرب لیگ کی ذیلی کمیٹی نے فلسطینی صدرمحمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے کر فلسطینی عوام کے اجتماعی فیصلے کا خون کیا ہے. فلسطینی عوام کسی صورت بھی اسرائیل کو مذاکرات کی آڑ میں جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے. انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا خون ہمیں مسلسل پکار رہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے ساتھ صلح کا ہاتھ نہ بڑھایا جائے اور نہ ہی اس کے ساتھ امن بات چیت شروع کی جائے. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہداء کا خون ان لوگوں کی گردنوں پرہو گا جو شہداء کے خون سے غداری کے مرتکب ہو کر اسرائیل سے مذاکرات کی پینگیں بڑھائیں گے. اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس کسی قسم کے مذاکرات چاہیے وہ بالواسطہ ہو یا بلا واسطہ مسترد کرتی ہے. پوری قوم حماس کے اس فیصلے میں ساتھ ہے. اسرائیل سے مذاکرات ایک مخصوص گروہ کا مطالبہ ہے اور وہ گروہ امریکا اور اسرائیل کی آواز پر لبیک کہہ رہا ہے. اس کا فلسطینی عوام کے مسائل اور ان کے حقوق سے کوئٰی تعلق نہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan