Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’فلسطینی استقلال‘‘ کی مضبوطی کے لیے 10 ہزار ڈالر مختص

palestine_foundation_pakistan_ismail-haniya-meeting1

فلسطینی آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی زیر نگرانی وزراء کونسل نے ’’ فلسطین کی ثابت قدمی‘‘ کے پروجیکٹ کے لیے 10 ہزار ڈالر مختص کر دیے۔ کونسل نے وزارت خارجہ، ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ کو اس منصوبے میں تعاون کے احکامات صادر کیے حکومت کے شعبہ اطلاعات کو اس ضمن میں بھرپور کام کرنے کی ہدایات دے دی گئیں۔ وزراء کونسل کی سیکریٹریٹ کے دفتر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پچھلے سالوں میں حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا مہم کے لیے 15 ہزار ڈالر مختص کر دیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزراء کونسل نے وزارت صحت کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کی مہم کے لیے ہمہ جہت منصوبے پر عمل کی ہدایات دی ہیں۔ اسی طرح ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ خاص طور پر ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کرنے کی طرف توجہ دی جائے گی۔ اسی طرح حکومت کے دیگر تمام اہم شعبے کو فلسطینی عوام میں نکبہ کے مصائب اور اس کے بعد فلسطینیوں کی ثابت قدمی سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے پروگرام مرتب کیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan