Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کے غزہ پر حملے کی تیاریوں کی اطلاعات،اہداف متعین کر لیے گئے

palestine_foundation_pakistan_ehud-barak-israeli-war-minister14

اسرائیلی اخبارات سے ملنے والی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ قابض صہیونی فوج غزہ پر ایک بار پھر حملے کی تیاریاں کر رہی ہے. غزہ پر جنگ مسلط کرنے کی یہ نئی تیاریاں انیس ماہ قبل شہر پر کیے گئے حملے کے بعد کی جا رہی ہیں، جس میں بڑے پیمانے پر اہداف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے حالیہ چند روز میں غزہ کی پٹی پر حملے کی تیاریوں کے لیے اہم ترین جنگی مشقیں مکمل کی ہیں. جنگ کے لیے فضا سازگار کی جا رہی ہے جبکہ اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں معمولی کشیدگی کی صورت مین یہ جنگ شروع کر دی جائے گی. ادھر دوسری جانب اسرائیل کےعبرانی موقر اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جنوبی اسرائیل کے علاقوں اورغزہ کی سرحد کے ساتھ تعینات فوجی کمان نے اپنی اعلیٰ کمان کے ساتھ نئی ممکنہ جنگ کے بارے میں مشاورت شروع کر دی ہے. جنوبی ریجن کی عسکری کمان کی جانب سے مرکزی فوجی قیادت کو بتایا گیا ہے کہ اگرچہ سرحد پر حالات نسبتاً پرامن ہیں وقتا فوقتا فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے کیے جانے والے حملے ایک نئی جنگ کی ضرورت کو نظرانداز نہیں کر سکتے. اسرائیلی فوج کی اعلیٰ کمان کو جنوبی ریجن کی فوج کی جانب سے فراہم کردہ ششماہی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے جنوبی علاقوں میں فوجی مراکز اور یہودی کالونیوں پر کم سے کم راکٹ داغے ہیں، جو کہ گذشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت بہت کم ہیں. اس کے باوجود فوج کو ہائی الرٹ رکھنا اور حالت جنگ میں رہنا ضروری ہے. اسرائیلی اخبارات میں صہیونی فوج کی جنگی تیاریوں کی اطلاعات ایک ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہیں جبکہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب قابض فوج نے غزہ پر تین الگ الگ مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں. حملوں میں پولیس مراکز اور تربیتی سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر شہید اور دیگر دس افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں میں چھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں. موجودہ حملہ پچھلے ایک ماہ کے دوران شدید ترین حملہ ہے جس میں متعدد عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan