Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ میں بڑھتی کشیدگی پر حماس کا سخت مؤقف

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 13 شہری جام شہادت نوش کر گئے۔ حماس نے قرار دیا کہ یہ حالیہ کشیدگی سیز فائر معاہدے کے ضامنوں اور ثالثوں کی اس ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ قابض دشمن کے جرائم کو لگام دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

حماس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں بمباری اور قتل و غارت کی رفتار میں اضافہ ثالثوں اور عالمی برادری کے کردار میں واضح عجز اور فلسطینیوں کے خلاف جاری سنگین جرائم کو روکنے کی ذمہ داریوں سے غیر منصفانہ پہلو تہی کو ظاہر کرتا ہے۔

حماس نے ان واقعات کو صہیونی ریاست کی خونی جارحیت اور ہر لحاظ سے مکمل جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس خونی روش اور بے مثال فسطائیت کی عکاسی ہے جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے برتی جا رہی ہے۔

تحریک نے عالمی برادری اور تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری حرکت میں آئیں اور قابض اسرائیل کی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ سیز فائر معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے قواعد کا احترام کرے۔

حماس نے دنیا بھر کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل اور اس کے حامیوں پر عوامی دباؤ میں اضافہ کریں اور ہر قسم کی بائیکاٹ مہم کو تیز کریں تاکہ ان انسانیت سوز مظالم اور جرائم کو روکنے میں مدد مل سکے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز شمالی اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیل کی فضائی اور توپ خانے کی بمباری کے نتیجے میں 13 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خان یونس کے علاقے مواصی میں بئر 19 کے مقام پر پولیس کی ایک گاڑی پر کیے گئے حملے میں 8 شہری شہید ہوئے جن میں 4 پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے قریب الطنانی خاندان کے گھر پر ہونے والی توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں دو معصوم بہن بھائیوں سمیت 3 شہری شہید ہو گئے۔

اسی طرح قابض افواج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع شیخ رضوان پولیس سٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افسران شہید اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

قابض اسرائیل کی افواج 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو دو سالہ جنگ کے بعد نافذ ہونے والے سیز فائر معاہدے کی مسلسل 197 ویں روز بھی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سیز فائر کے نفاذ سے لے کر اب تک شہداء کی تعداد 791 ہو چکی ہے جبکہ 2235 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی میں اب تک مجموعی طور پر 72,568 فلسطینی شہید اور 172,338 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan