Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

گلوبل صمود فلوٹیلا کو 500 ترک تیظیموں کی حمایت حاصل

تیونس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے قائم کردہ گلوبل صمود فلوٹیلا کی انتظامی کونسل کے رکن وکیل فاتح وارول نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 500 سے زائد سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور انجمنیں اس فلوٹیلا کے اقدام کی مکمل حمایت کر رہی ہیں۔

یہ بات وارول نے اطالوی بندرگاہ سیراکوزا میں کہی جہاں گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیاں پہنچی ہیں۔ یہ کشتیاں قابض اسرائیل کا مسلط کردہ ظالمانہ محاصرہ توڑنے اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانے کے عزم کے ساتھ اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔

وارول نے کہا کہ ترک عوام غزہ کے درد کو اپنے دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں اور وہاں کے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ترکیہ کی 500 سے زائد تنظیمیں اس گلوبل صمود فلوٹیلا کی پشت پر کھڑی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ تنظیمیں اپنے ساتھ جڑے تقریباً 3 سے 4 کروڑ افراد کی نمائندگی کرتی ہیں اور ان تنظیموں نے فلوٹیلا کے اس مشن کے لیے لاکھوں ڈالر کی مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔

جمعرات کی شام گلوبل صمود فلوٹیلا کے جہاز اطالوی جزیرے سسلی کی بندرگاہ سیراکوزا پہنچے۔ یہ فلوٹیلا 12 اپریل سنہ 2026ء کو ہسپانوی شہر بارسلونا سے غزہ کی پٹی کی طرف روانہ ہوا تھا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کا یہ اقدام ستمبر سنہ 2025ء کے تجربے کے بعد دوسری کوشش ہے جو اکتوبر سنہ 2025ء میں اس وقت ایک المناک موڑ پر پہنچ گئی تھی جب قابض اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں کشتیوں پر حملہ کر کے سینکڑوں بین الاقوامی کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا اور بعد ازاں انہیں بے دخل کر دیا تھا۔

قابض اسرائیل سنہ 2007ء سے غزہ کی پٹی کا وحشیانہ محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے اور موجودہ جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران فلسطینیوں کے گھروں کو راکھ کا ڈھیر بنا دینے کے بعد غزہ کی پٹی کے تقریباً 24 لاکھ نفوس میں سے 15 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

غزہ کی پٹی آٹھ اکتوبر سنہ 2023ء سے قابض اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ کے بعد سے ایک بے مثال انسانی اور طبی بحران کا شکار ہے۔ اس سفاکانہ جنگ نے ہسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات سمیت بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

غزہ کی پٹی ایندھن اور طبی سامان کی ترسیل پر قابض اسرائیل کی طرف سے عائد کردہ سخت ترین پابندیوں کا شکار ہے جس کے نتیجے میں ادویات اور طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور انسانی المیہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan