Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

بیت لاہیا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کمسن بچی زخمی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کی صبح شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کم عمر بچی شدید زخمی ہوگئی۔

محکمہ صحت شمالی غزہ کے مطابق 10 سالہ بچی کو نازک حالت میں الشفا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے سر میں گولی لگنے کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بچی اس وقت خلیفہ اسکول کے اندر موجود تھی جو بے گھر فلسطینی خاندانوں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، جب اسے سر میں گولی لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیت لاہیا کے شمال اور مشرق میں تعینات اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے جمعرات کی شام سے ہی شدید فائرنگ شروع کر رکھی تھی، جبکہ علاقے میں توپ خانے سے بھی شیلنگ کی گئی۔

اسی دوران خان یونس کے مختلف علاقوں میں بھی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ جاری رہی۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں فضائی و زمینی حملے، پناہ گزین علاقوں کو نشانہ بنانا اور امداد و نقل و حرکت پر سخت پابندیاں شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے آغاز (10 اکتوبر) سے اب تک 972 فلسطینی شہید اور 2,235 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 761 لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔

مجموعی طور پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک تقریباً 72,568 فلسطینی شہید اور 172,338 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan