Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی ڈرون حملے، تین افراد شہید

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں جمعرات کی شام قابض اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں تین لبنانی شہری جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ قابض دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ضلع نبطیہ کے قصبے شوکین کی شاہراہ پر ایک کار کو نشانہ بنانے والے قابض اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد 3 شہریوں کی میتیں نکال لی گئی ہیں۔

وزارت کے مطابق ملک کے جنوب میں واقع ضلع بنت جبیل کے قصبے یاطر پر قابض اسرائیل کی گولہ باری کے نتیجے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 17 اپریل سنہ 2026ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 روزہ قابل تجدید جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم قابض اسرائیل جنوبی لبنان میں بمباری، نشانہ بنا کر قتل کرنے اور گھروں کو تباہ کرنے کی کارروائیوں کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنگ بندی سے قبل قابض اسرائیل نے 2 مارچ سنہ 2026ء سے لبنان پر ایک وحشیانہ جارحیت مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں 2475 شہری شہید اور 7696 زخمی ہوئے، جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیل جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر قابض ہے، جن میں سے بعض دہائیوں سے اس کے قبضے میں ہیں جبکہ کچھ اکتوبر سنہ 2023ء اور نومبر سنہ 2024ء کے درمیان ہونے والی گذشتہ جنگ سے اس کے قبضے میں آئے ہیں۔ موجودہ جارحیت کے دوران قابض دشمن جنوبی سرحدوں کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر تک دراندازی کر چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan