Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں کشیدگی برقرار، اسرائیلی حملوں میں 6 افراد شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جہاں پناہ گزین مراکز اور بے گھر فلسطینیوں کے اجتماعات کو توپ خانے اور ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نام نہاد یلو لائن کے اندر مکانات کو بارود سے اڑانے اور مسمار کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ اشیائے خوردونوش، امداد کی ترسیل اور شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندیاں برقرار ہیں۔

غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس پر قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں آج جمعرات کے روز ایک نوجوان شہید اور کئی زخمی ہو گئے، جبکہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس کے جنوبی علاقے المسلخ میں قابض دشمن کے ایک ڈرون طیارے نے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان یحییٰ ابو شلهوب شہید جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

علاوہ ازیں خان یونس شہر کے مشرق میں بنی سہيلا چوک کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

یہ اسرائیلی بمباری شمالی غزہ کی پٹی کے قصبے بیت لاہیا پر کیے گئے اس حملے کے چند گھنٹوں بعد ہوئی ہے جس میں تین بچوں سمیت 5 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ قابض اسرائیل نے بیت لاہیا میں شہریوں کے ایک اجتماع پر وحشیانہ فضائی حملہ کیا تھا۔

الشفاء ہسپتال کے طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پراجیکٹ بیت لاہیا کے علاقے میں قابض دشمن کی بمباری کے نتیجے میں 5 شہداء کی لاشیں لائی گئی ہیں جن میں 3 بچے شامل ہیں، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ نشانہ بننے والے شہداء کے نام عبود محمود العابد، علاء نبيل حسين بعلوشة، محمد بہاء نبيل بعلوشة، انس ايہاب ابو فول اور صلاح محمود العابد ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے علاقے میں واقع مسجد القسام کے صحن میں موجود فلسطینیوں کے اجتماع پر بمباری کی، جس سے جانی نقصان ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق میڈیکل سروسز کی ایمبولینسوں نے شہداء اور زخمیوں کو الشفاء ہسپتال منتقل کیا۔

اسی تناظر میں قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے وسطی گاؤں المصدر کے مشرقی حصے پر بھاری فائرنگ کی، جبکہ شمالی غزہ کے حلاوہ کیمپ میں بھی قابض فوج کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

وسطی غزہ میں البريج کیمپ کے مشرق میں قابض فوج کی گولیوں سے 4 پناہ گزین زخمی ہوئے، جبکہ اسی دوران البريج اور المغازی کے علاقوں پر شدید گولہ باری بھی کی گئی۔

جمعرات کی صبح قابض فوج کی بکتر بند گاڑیوں نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے کے مشرقی علاقوں پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے 14 اپریل سنہ 2026ء کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ قابض افواج نے سیز فائر معاہدے کی 2400 بار خلاف ورزی کی ہے، جس میں قتل، گرفتاریاں، محاصرہ اور فاقہ کشی جیسے جرائم شامل ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو سیز فائر کے آغاز سے اب تک ان مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 784 فلسطینی شہید اور 2214 زخمی ہو چکے ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس سفاکانہ جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 72,562 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 172,320 افراد زخمی ہوئے ہیں، جو غزہ پر مسلط اس جنگ کی ہولناک انسانی قیمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan