Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض فوج کی فائرنگ سے غزہ و خان یونس میں دو افراد شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) میدانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی شام قابض اسرائیل کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ یہ واقعات غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے زیتون اور غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خانیونس میں پیش آئے۔

ہمارے نامہ نگار نے وضاحت کی کہ زیتون محلے کی کشکو سڑک پر قابض فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ صالح بدوی شہید ہو گیا جبکہ دیگر متعدد افراد زخمی ہوئے۔

خانیونس میں شہر کے جنوبی علاقے ارض اللیمون میں قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر 38 سالہ محسن عودہ محسن الدباری جام شہادت نوش کر گئے۔

اس سے قبل آج کے دن ہی 33 سالہ شہری رزق الملاحی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ وہ چند روز قبل غزہ شہر کی النفق سڑک پر پولیس کی گاڑی پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

یہ مظالم جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تناظر میں ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 11 اکتوبر سنہ 2023ء کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 770 اور زخمیوں کی تعداد 2150 تک پہنچ چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan