Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

نقب: ایک اور نوجوان قتل، نئے سال میں اموات 83 تک پہنچ گئیں

نقب – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے جنوبی حصے نقب میں واقع قصبے تل السبع سے تعلق رکھنے والا ایک 24 سالہ نوجوان جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ نوجوان قصبے میں ہونے والے تشدد کے ایک واقعے کے دوران چاقو کے وار لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا۔

اس المناک واقعے کے بعد سنہ 2026ء کے آغاز سے اب تک مقبوضہ فلسطین کے اندر قتل کے جرائم میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہو گئی ہے۔

رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک 9 افراد قتل ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی اعداد و شمار میں 6 خواتین اور 3 ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جو پولیس کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر کے 3 لڑکے بھی ان جرائم کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال سنہ 2025ء میں قتل کے جرائم کے حوالے سے ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا، جس میں مجموعی طور پر 252 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan