Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

نیویارک میں اسرائیل کو اسلحہ سپلائی کے خلاف مظاہرہ، درجنوں افراد گرفتار

واشنگٹن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکا کے شہر نیو یارک سٹی میں اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج کے دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز نیو یارک سٹی میں اسرائیل کو امریکی اسلحے کی فروخت روکنے اور امریکی فوجی حمایت کے خاتمے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے متعدد گرفتاریوں کی تصدیق کی، تاہم درست تعداد بارے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔مظاہرین سینیٹ کے رکن چک شومر اور ان کے ڈیموکریٹ ساتھی کرسٹن جِلِبرینڈ کے دفاتر کے قریب جمع ہوئے۔ اس دوران مظاہرین نے بمباری بند کرو، قتل عام ختم کرو اور فلسطین کو آزاد کرو جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرے کے دوران غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف بھی آواز اٹھائی گئی اور غزہ کو جینے دو اور لبنان کو جینے دو کے نعرے لگائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan