Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

غزہ سے درجنوں مریض علاج کے لیے بیرون ملک منتقل

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 69 مریض اور ان کے تیمار دار علاج کی غرض سے غزہ کی پٹی سے باہر روانگی کے لیے رفح بارڈر کراسنگ سے روانہ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ روانہ ہونے والوں میں کینسر کے مرض میں مبتلا 11 بچے بھی شامل ہیں جنہیں ایسی خصوصی طبی نگہداشت اور علاج کی ضرورت ہے جو غزہ کی پٹی کے اندر دستیاب نہیں ہے۔

وزارت نے مزید واضح کیا کہ پیر کے روز طبی بنیادوں پر مریضوں کے انخلا کا کوئی عمل نہیں ہوگا کیونکہ مصری سرحد کی جانب سرکاری تعطیل کے باعث رفح کراسنگ بند رہے گی۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا 7800 مریضوں میں سے اب تک صرف 625 مریضوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر جانے کی اجازت دی ہے جبکہ باقی ہزاروں مریض قابض اسرائیلی محاصرے اور سفاکیت کے باعث موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan