Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایران کا سخت انتباہ

تہران – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایران میں قائم ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء نے امریکہ اور قابض اسرائیل کو جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے نتائج سے باخبر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کا جواب دینے کے لیے انتہائی درجے کی تیاری کی حالت میں ہیں۔ ہیڈ کوارٹر نے ایک سرکاری بیان میں وضاحت کی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کی تعمیل میں اور دشمنوں کی جانب سے بارہا عہد شکنیوں کے پیش نظر مسلح افواج تاحال انتہائی چوکس ہیں اور ان کی انگلیاں ٹرگر پر ہیں۔

بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا کہ امریکہ اور قابض اسرائیل کے قائدین اور ان کی افواج کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایرانی عوام یا اسلامی مقاومت کے محاذ کو دھمکیاں دیں۔ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بنجمن نیتن یاھو کو دعوت دی گئی کہ وہ حالیہ جنگ کے دوران ایرانی ضربات کے سامنے اپنی افواج کی ذلت آمیز شکست کا اعتراف کریں۔ اس کے ساتھ ہی بیان میں امریکیوں اور اسرائیلیوں پر زور دیا گیا کہ وہ ایران کے خلاف چالیس روزہ معرکے کے دوران میدان جنگ میں پیش آنے والے واقعات کو یاد رکھیں۔

ہیڈ کوارٹر نے عزم ظاہر کیا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ جدید اسلحہ کے ذریعے ایرانی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کا عمل جاری رہے گا، جس نے برتر سمجھی جانے والی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ بیان میں زور دیا گیا کہ تہران اپنی سرزمین پر حملہ کرنے والوں کو سزا دیے بغیر نہیں چھوڑے گا اور آبنائے ہرمز کے انتظام کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرے گا۔ بیان میں حزب اللہ اور لبنانی عوام بالخصوص بیروت کے جنوبی ضاحیہ پر حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں سخت اور دردناک جواب کی دھمکی دی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی علی الصبح ایران پر حملے دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا، جسے آبنائے ہرمز کو کھولنے اور دو طرفہ جنگ بندی سے مشروط کیا گیا تھا۔ دوسری جانب، ایران نے قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے پیش نظر بدھ کی شام تیل بردار بحری جہازوں کے گزرنے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی، جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی اجازت دی گئی تھی۔ تہران کسی بھی جنگ بندی کو حزب اللہ پر اسرائیلی حملوں کی بندش سے جوڑتا ہے۔ بدھ کے روز لبنان میں ہونے والی وسیع خونی جارحیت میں 100 مقامات پر حملوں کے نتیجے میں 303 بھائی شہید اور 1150 زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan