Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

مزاحمتی اتحاد مضبوط، ایران آبنائے ہرمز میں اسٹریٹجک کردار مزید بڑھائے گا

تہران – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مزاحمتی محاذ ایک متحد اکائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی علاقائی موجودگی کو مستحکم کرنے اور بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام کو ایک نئی سطح تک ترقی دینے کی جانب گامزن ہے تاکہ غاصب قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کے یہ بیانات سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے چالیس دن مکمل ہونے کے موقع پر ایرانی ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ایک تحریری پیغام میں سامنے آئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ اپنی قیادت اور اپنے شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لے گا، جنہیں سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران میدانِ عمل میں سرخرو ہو کر نکلا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اب ایک عظیم قوت بن چکاہے، جبکہ ان کے بقول عالمی استکبار پسپائی کا شکار ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے نصب العین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کی مشترکہ جدوجہد قرار دیا۔

انہوں نے پڑوسی ممالک بالخصوص جنوبی ریاستوں کو پیغام دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے حوالے سے مثبت رویہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ان ممالک سے اخوت کے جذبے کے اظہار کے لیے مناسب جواب کا منتظر ہے، ساتھ ہی انہوں نے دشمنوں کے وعدوں پر بھروسہ کرنے کے خلاف خبردار بھی کیا جو خطے میں انتشار کے خواہاں ہیں۔

ایک متعلقہ تناظر میں مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا کہ مذاکرات میں شامل ہونے کے اعلان کا مطلب عوام کا میدان سے غائب ہونا نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی موجودگی کا تسلسل استقامت کا بنیادی ستون ہے، جیسا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران دیکھا گیا۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ ایرانی مسلح افواج نے ان ضربات کے باوجود جن کا انہیں سامنا کرنا پڑا، جنگ کے رخ کو ایک بڑی فتح میں بدلنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنے دشمنوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کے قتل، فلسطینیوں کی نسل کشی اور فساد پھیلانے جیسی بدترین سفاکیت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ایرانی رہبر نے اپنے پیغام کے آخر میں اس بات کی تصدیق کی کہ ریاستی ادارے عوام کے ساتھ مل کر جنگ کے اثرات کو دور کرنے اور نقصانات کے ازالے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے دشمن میڈیا کے پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے شعوری بیداری کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ سچائی کو دبایا نہ جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan