Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر کا ایرانی ارکان پارلیمان کو غزہ کا ویزا دینے سے انکار

palestine_foundation_pakistan_palestinian-authority-passport2

مصر نے ایران کے چار ارکان پارلیمان کو اسرائیلی محاصرے کا شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ایران کے پریس ٹی وی نے ایک رکن پارلیمان محمود احمد بخشی کے حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ”مصری حکومت نے ویزے کے عمل کو لٹکا دیا ہے اور ابھی تک کسی رکن پارلیمان کو ویزا جاری نہیں کیا گیا”۔
غزہ جانے کے خواہش مند دوسرے تین ارکان مجلس کے نام ایواز حیدر پور، پرویز سروری اور شبیب جوجری ہیں۔ وہ مصر کے علاقے سے منگل کو غزہ روانہ ہونے والے تھے۔ ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے 21 جولائی کو اطلاع دی تھی کہ چاروں ارکان مصر سے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ جائیں گے۔
جون میں ایران کی انجمن ہلال احمر نے ایک امدادی بحری جہاز غزہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں اس نے اپنا یہ پروگرام منسوخ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل اور مصر کی جانب سے عاید کردہ پابندیوں کی وجہ سے وہ امدادی جہاز غزہ نہیں بھیج رہی۔
ایران، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور دونوں ممالک میں شدید کشیدگی پائِی جاتی ہے جس میں موجودہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے بر سراقتدار آنے کے بعد سے اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی صدر متعدد مرتبہ یہ بیان دے چکے ہیں کہ صہیونی ریاست کو دنیا کے نقشے سے مٹادیا جانا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan