غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی اسیران انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ قابض صہیونی عقوبت خانوں سے رہا ہونے والے 14 فلسطینی اسیران ریڈ کراس کی ٹیموں کے ذریعے وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البلح میں واقع شہداء الاقصیٰ ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ صحافتی ذرائع کے مطابق ان اسیران کو گذشتہ مدت کے دوران غزہ کی پٹی کے اندر سے اغوا کر کے حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں قابض دشمن کی قید میں انتہائی انسانی سوز اور سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑا۔
ان اسیران کی رہائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب قابض اسرائیل کی اتھارٹیز اب بھی ہزاروں فلسطینیوں کو بغیر کسی واضح الزام یا قانونی کارروائی کے اپنے عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ رہا ہونے والے اسیران کے نام درج ذیل ہیں:
