Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

سیز فائر کے باوجود اسرائیل کی جارحیت جاری، رفح میں نوجوان شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل 180 ویں روز بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں توپ خانے سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع مواصی رفح کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کے براہِ راست حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق 33 سالہ نوجوان یوسف خلیل احمد منصور برویل کے علاقے میں ہونے والے اس حملے میں جامِ شہادت نوش کر گیا۔

اسی دوران قابض اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں میں شدید فائرنگ کی، جبکہ جنوبی شہر خانیونس کے مشرقی حصوں میں بھی فوجی گاڑیوں کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی۔

نام نگار نے مزید بتایا کہ خانیونس کی فضاؤں میں اسرائیلی جاسوس طیاروں کی نیچی پروازوں کا سلسلہ بھی شدت کے ساتھ جاری ہے، جبکہ شہر کے شمال مشرقی حصے میں مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

گذشتہ روز بدھ کو غزہ شہر میں ایک سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت تین فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے، جو کہ شہریوں اور میڈیا ٹیموں پر بڑھتے ہوئے صہیونی حملوں کا شاخسانہ ہے۔

قابض فوج کی جانب سے سیز فائر کی ان مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 720 سے زائد شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں زمینی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan