Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

لبنان میں پرتشدد جھڑپیں، ایک اسرائیلی ہلاک

تل ابیب – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نےاعتراف کیا ہے کہ جنوب لبنان میں جاری مسلح جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اس سرحدی علاقے میں فوجی کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں قابض اسرائیل نے جنوب لبنان کے 56 قصبوں اور علاقوں کو اپنی فضائی اور توپ خانے کی وحشیانہ گولہ باری کا نشانہ بنا کر شدید سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیل کے ہوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل مشرقی سیکٹر میں واقع بستی یفتاح میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں کیونکہ لبنانی سرحد کی جانب سے راکٹ داغے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے الطیبہ کے ایک مکان میں موجود قابض اسرائیلی فوج کے اجتماع پر خودکش ڈرون طیارے اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیل نے اپنی جارحیت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مشرقی لبنان کے علاقے وادی بقاع میں واقع قصبے مشغرہ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan