Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ: جنگ بندی کے 178 دن مکمل، اسرائیلی حملے اور پابندیاں جاری

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی افواج نے آج منگل کے روز بھی مسلسل 178 ویں دن غزہ کی پٹی میں سیز فائر کے معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مختلف علاقوں میں شدید گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مشرقی حصوں میں قابض دشمن کی فوجی گاڑیوں نے شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ساتھ توپ خانے سے گولہ باری بھی کی گئی۔ نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیل کی توپوں نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع محلہ زیتون کے مشرقی حصوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا۔

اسی طرح قطاع کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی علاقوں پر بھی قابض دشمن کی مدفعیہ نے گولے برسائے۔

گذشتہ روز پیر کی شام وسطی غزہ کی پٹی میں واقع المغازی کیمپ کے مشرقی حصے پر قابض دشمن کی بمباری کے نتیجے میں 10 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

قابض افواج گذشتہ 10 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں سیز فائر اور تھذیے کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں جس کے لیے توپ خانے، فضائی حملوں، فوجی گاڑیوں اور جنگی کشتیوں سے فائرنگ کا سہارا لیا جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کے مختلف علاقوں میں شہری عمارتوں اور تنصیبات کو بارود سے اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ان مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 730 شہری شہید اور 1,990 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ملبے سے 759 شہدا کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اس سفاکانہ جارحیت کے مجموعی نتیجے میں شہدا کی تعداد 72,309 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 172,090 ہو چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan