Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

ایران کا حیفا پر میزائل حملہ، 11 اسرائیلی زخمی اور 4 لاپتہ

حیفا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع شہر حیفا ایران کے ایک میزائل حملے کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں 11 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ چار دیگر افراد لاپتہ ہیں۔

اسرائیلی طبی امدادی ادارے ڈیوڈ ریڈ کریسنٹ نے اطلاع دی ہے کہ میزائل براہ راست ایک پانچ منزلہ عمارت پر گرا جس سے 11 افراد زخمی ہوئے جبکہ چار دیگر افراد شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے عمارت کی تباہی کے نتیجے میں چار افراد کے لاپتہ ہونے کی نشاندہی کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے مزید لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب عبرانی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عمارت پر گرنے والے میزائل کا وزن 450 کلوگرام تھا جبکہ میزائل کے ٹکڑے شہر کے تین دیگر مقامات پر بھی گرے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan